ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تروپتی لڈو تنازع: دیوتاؤں کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے، سپریم کورٹ

تروپتی لڈو تنازع: دیوتاؤں کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے، سپریم کورٹ

Mon, 30 Sep 2024 17:16:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 30/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ نے پیر کے روز تروپتی لڈو اور پرساد تنازع پر آندھرا پردیش حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دیوتاؤں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ایسے بیانات دینا نامناسب ہے جو عوامی جذبات کو مجروح کر سکتے ہیں۔ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کا حکم دیا ہے اور 3 اکتوبر کو سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس دوران، عدالت نے سالیسٹر جنرل سے درخواست کی کہ وہ بنچ کی مدد کریں کہ آیا خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات جاری رہنی چاہئیں یا اسے کسی آزاد ایجنسی کے سپرد کیا جانا چاہیے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کو بتایا کہ یہ عقیدے کا معاملہ ہے اور اگر لڈو کی تیاری میں آلودہ گھی کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے۔بینچ نے آندھرا پردیش حکومت سے کہا کہ کسی کو اس سوال میں جانا پڑے گا کہ آیا لڈو میں یہ (ملاوٹ شدہ گھی) استعمال کیا گیا تھا یا نہیں،اگر ہاں،تو کس نے کیا؟ اس سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، شروع میں آپ کو پریس میں نہیں جانا چاہئے تھا۔ یاد رہے کہ ۲۷؍ ستمبر کو ریاستی حکومت نے لڈو اور پرساد میں جانوروں کی چربی کی شکل میں ملاوٹ کے مبینہ معاملے کی تحقیقات کیلئے۹؍ رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ 


Share: